سول اسپتال جہلم میں داخل مریضہ سے نوسرباز سونے کی بالیاں، نقدی اور موبائل فون لیکر رفو چکر

0

جہلم: سول اسپتال میں چوری کی انوکھی واردات، اسپتال میں داخل مریضہ اور اس کی بہو سے نوسرباز طلائی زیورات، نقدی اور موبائل لوٹ کرفرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کی رہائشی خاتون مریضہ آئی سی یو واراڈ میں داخل تھی، ایک نوسرباز اسپتال عملے کا اہلکار بن کر مریضہ کے لواحقین کے پاس آیا اور کہا کہ آپ کی مریضہ کی سی ٹی سکین کرنے ہیں اور مریضہ کے کانوں میں بالیاں ہیں وہ اتار دیں اور آپ کے پاس جو سونے کی چیز ہیں اور موبائل فون سائیڈ پر بچی کو دے دیں تاکہ سی ٹی سکین کرتے وقت دقت نہ ہو۔

مریضہ کے ساتھ آئی ہوئی اس کی بہو نے مریضہ کے کانوں سے سونے کی بالیاں اتاریں اور اپنا موبائل اور 15 ہزار نقدی پرس میں ڈال کر چھوٹی بچی کو دے دیئے اور بچی کو الگ کمرے میں بٹھا دیا۔ تھوڑی دیر بعد نوسرباز نے بچی کے پاس جا کر کہا کہ آپکی امی پرس مانگ رہی ہیں اور نوسرباز بچی کو ورغلہ کر پرس، موبائل فون اور سونے کی بالیاں لے کر فرار ہو گیا۔

مریضہ اور اسکے لواحقین اسپتال میں ہی اجنبی شخص کی ہی راہ دیکھتے رہے۔ سول اسپتال میں آئے روز اس طرح کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں جو کہ اسپتال انتظامیہ کے لمحہ فکریہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.