جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری، 6 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کر لیا گیا۔
کالا گجراں پولیس نے مجرم اشتہاری کو پناہ دینے اور بھاگنے میں مدد کرنے والے ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا، ملزم نے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم شان کو فرار ہونے میں مدد کی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے شخص محمد اللہ گرفتار کر لیا، ملزم سے 30 بور پسٹل معہ راؤنڈذ برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سمیت شراب سپلائر گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت یوسف اور دانش کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم یوسف سے 1 کلو 350گرام چرس برآمد جبکہ ملزم دانش سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بشارت کو گرفتار کر کے 120گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او سٹی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زین العابدین کو گرفتار کر کے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔