جہلم اور منگلا پولیس ان ایکشن، خاتون کی تصاویر وائرل کرنے والے ملزم سمیت 5 ملزمان گرفتار

0

جہلم اور منگلا پولیس ان ایکشن، خاتون کی تصاویر وائرل کرنے والے ملزم سمیت 5 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش ملزما ن کو گرفتار کرلیا۔ ملزم علی رضا کے قبضہ سے 130 گرام، ملزم شیراز کے قبضہ سے 120 گرام ہیروئن برآمد جبکہ ملزم کامران کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم ذیشان عرف شانی کے قبضہ سے 2300 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی تصاویر ایڈیٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.