ضلع جہلم میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ

0

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا دورہ جہلم، دورے کے دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی وارڈ اورشعبہ دل کا معائنہ کیا، سی ای او ہیلتھ اور اور ایم ایس نے ہسپتال میں جاری سہولیات اور زیر تعمیر ٹراما سنٹر بارے بریفنگ دی۔

بعدازاں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گرین بیلٹ جی ٹی روڈ کی بحالی، سڑکوں کی بحالی، صفائی کے انتظامات، شجر کاری، سالانہ ترقیاتی منصوبوں، جلال پور ایریگیشن کنال، للہ جہلم ڈیول کیرج پر جاری کام کی پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر راولپنڈی نے جہلم میں صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ جہلم میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ان کی بہتر نگرانی اور بروقت تکمیل بہت ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریونیو کے معاملات میں زیر التوا کیسز اور درخواستوں پر جلد از جلد فیصلے کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

گندم خریداری کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ گندم خریداری کا ہدف ہر صورت مکمل کیا جانا چاہیے جبکہ بار دانہ کی سو فیصد تقسیم کو یقینی بنایا جائے، اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کو بتایا گیا کہ جہلم میں گندم کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے نو چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں اب تک مختلف کارروائیوں میں 671میٹرک ٹن گندم قبضہ میں لے کر سات مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.