منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے 7 ہفتوں پر مشتمل کورس اختتام پذیر

0

پیرس (پرویز اقبال رفیع) منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے 7 ہفتوں پر مشتمل کورس اختتام پذیر ہوگیا۔ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کے پوتےصاحبزادہ شیخ حماد المصطفیٰ المدنی القادری اور احمد مصطفیٰ العربی القادری نے بہترین کارکردگی کے حامل ٹیچرز، اسٹاف اور طلبہ میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کیں۔

تفصیلات کے مطابق منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے16 مئی سےشروع ہونے والا سیرت اور تعلیمات انبیاء کا سات ہفتوں پر مشتمل کورس اختتام پذیر ہو گیا۔ اس کورس کی شیلڈز صاحبزادہ شیخ حماد المصطفیٰ المدنی القادری اوراحمد مصطفیٰ العربی القادری نے تقسیم کیں۔

بہترین اردو ٹیچر ایوارڈ (بہترین ٹیچر ایوارڈ آف دی ائیر) ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری فرنچ ٹیچر ایوارڈ شعیب اشفاق اور بہترین اسٹاف کا ایوارڈ منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکز پیرس کے ترجمان راشد محمود کو دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.