ڈپٹی کمشنر جہلم کا دینہ کے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ، عملہ کی کارکردگی اور سہولیات کا جائزہ لیا

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے ہمراہ اراضی ریکارڈ سینٹر کا دورہ کیا، شہریوں کوزمینوں کے متعلقہ کاغذات اور ریکارڈ کی فراہمی بارے عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے موقع پر موجود شہریوں سے اراضی ریکارڈ سینٹر میں درپیش مشکلات و مسائل بارے آگاہی حاصل کی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراضی ریکارڈ سینٹر عوام کی سہولت کیلئے بنایا گیا ہے، کسی شہری کو اراضی ریکارڈ سینٹر پر مطلوبہ ریکارڈ حاصل کرنے میں پریشانی یا مسائل کا سامنا ہو تو وہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر دفتر سے رجوع کر سکتا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر نے ڈی سی جہلم کو ریکارڈ سینٹر کی کارکردگی اور سسٹم بارے بریفنگ دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.