پنڈدادنخان: بیوہ کے ریکارڈ میں ردوبدل کرنے پر سیکرٹری یونین کونسل کندوال گرفتار

0

پنڈدادنخان: بیوہ کی درخواست پر تھانہ اینٹی کرپشن کی کارروائی، سیکرٹری یونین کونسل کندوال کو حراست میں لے لیا گیا، شہریوں کا سرکل انچارج اینٹی کرپشن کو خراج تحسین، سرکاری اداروں میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاںکرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدانخان کے علاقہ ڈھڈی تھل کے رہائشی (ر) صوبیدار محمد رمضان ولد موجدین نے تھانہ اینٹی کرپشن میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اللہ یار ولد انار اور محمد اسلم ولد اللہ یار نے مسمات کرم بی کی اراضی ہتھیانے کے لیے سابق سیکرٹری یونین کونسل کندوال احمد خان نے ساز باز کر کے مسمات فتح بی کو کرم بی کی دختر ظاہر کرکے ریکارڈمیں ردوبدل کیا ہے۔

مسمات فتح بی کی وفات کا جعلی اندراج 25 دسمبر 1964 ظاہر کرکے جعلی نقل ریکارڈ جاری کیا ہے جبکہ مسمات کرم بی کی کوئی اولاد ہی نہیں ہے۔ سائل نے ڈپٹی کمشنر کو اس بابت درخواست دے رکھی ہے جس پر باقاعدہ انکوائری ہوئی اور ریکارڈ یونین کونسل میں ردوبدل کی ثبوت بھی مل چکے ہیں۔

اس پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اینٹی کرپشن جہلم نے سابق سیکرٹری یونین کونسل سمیت نامزد افراد کے خلاف زیر دفعہ 420/468 471/PPC 5/2/47PCA کے تحت مقدمہ درج کر کے سیکرٹری یونین کونسل احمد خان کو حراست میں لے لیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.