جہلم: ضلعی انتظامیہ اور منتخب سیاسی قیادت کی جانب سے قبرستان کیلئے اراضی وقف نہ کروائی جا سکی

0

جہلم: تاریخی شہر عرصہ دراز سے ضلعی انتظامیہ اور منتخب سیاسی قیادت کی جانب سے قبرستان کے لئے اراضی وقف نہ کروائی جا سکی، جس کی وجہ سے شہر کے مرکزی قبرستان میں نئی قبروں کے لئے جگہ ناپید ہو گئی، شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔

صدیوں پرانے قدیمی شہر میں مرکزی قبرستان سو سال سے بھی پرانا ہے جن میں اولیاء کرام اور عظیم ہستیوں سمیت شہداء کی قبریں بھی موجود ہیں، مرکزی قبرستان میں جگہ کی کمی کی وجہ سے ان ہستیوں کی قبروں کے نشانات بھی مدھم ہوتے جا رہے ہیں۔

شہر میں تاریخی قبرستان میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کی آخری آرام گاہیں موجود ہیں، موجودہ وقت میں قبرستان میں تدفین کے لئے اب کوئی جگہ نہیں بچی،گورکن پرانی قبروں کی دوبارہ سے کھدائی کر کے نئی قبریں بنا دیتے ہیں، کئی مرتبہ ان پرانی قبروں میں مْردوں کے اعضاء بھی ملے۔

عرصہ دراز سے تمام صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود ایم سی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ حتیٰ کہ منتخب عوامی نمائندوں نے کبھی اس قبرستان کی جانب دیکھنا گوارا نہیں کیا۔

میونسپل کمیٹی کے ارباب اختیار نے کبھی قبرستان کی صفائی ستھرائی کروانے کو اپنے ذمہ داری کا حصہ نہیں سمجھا جسں کی وجہ سے بھینسوں کے باڑے کے مالکان اپنی بھینسیں مال مویشی قبرستان میں باندھ دیتے ہیں، جس کی وجہ سے قبرستان جیسی مقدس جگہ پر مویشیوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی گندگی سے قبرستانوں کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.