دینہ: امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے پشاور دھماکے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پشاور مسجد میں خود کش دھماکہ دشمن عناصر کی ایک مذموم کوشش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام تو سلامتی کا مذہب ہے جو کہ غیر مسلم کی عبادت گاہوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کا بھی حکم دیتا ہے چہ جائیکے ایک مسلم ملک میں اس طرح کا حملہ ہو اور وہ بھی مسجد میں دوران نماز یہ کھلی دہشت گردی ہے اور ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سکیورٹی ایجنسیز جو کہ بہت جانفشانی سے کام کر رہی ہیں ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ ان کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کو اللہ کریم جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائیں، اللہ کریم ہمارے ملک کی حفاظت فرمائیں۔