طلباء و طالبات ہی اس ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

0

جہلم: طلباء و طالبات ہی اس ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، آپ لوگ مستقبل کے معمار اور اس ملک کے محافظ ہیں اس کی سرحدوں کی حفاظت ہم سب کے ایمان کا حصہ ہے اور اسی فرض کی ادائیگی کیلئے ضروری ہے کہ آپ دل لگا کر علم حاصل کریں اور اپنے آپ کو دنیا کے ہونہار افراد میں شامل کرکے ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گورنمنٹ گرلز سکول نمبر 1 میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سکول کی طالبات کی جانب سے یوم دفاع کے حوالے سے مختلف ٹیبلو پیش کئے گئے جن کو تمام شرکاء نے سراہا۔

ڈپٹی کمشنر نے طالبات کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آج یوم دفاع کے موقع پر لازم ہے کہ ہم اپنے ان آباؤ اجداد، شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کریں اور عزم کریں کہ خدانخواستہ ملک پر کبھی مشکل وقت آیا تو ہم سب اپنی جانوں کے نذرانے دینے سے بھی بالکل گریز نہیں کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.