محرم الحرام؛ ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم کا دینہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ دینہ کے علاقہ قلعہ روہتاس میں جلوس روٹ اور تھانہ سٹی کے علاقہ میدان پاکستان کا دورہ کیا۔

ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم نے سکیورٹی و دیگر انتظامات چیک کیے۔ ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم نے جلوس کے منتظمین، لائسنس ہولڈرز اور شرکاء سے بھی ملاقات کی، انکے مسائل پوچھے اور حل کیلئے احکامات جاری کیے۔


انہوں نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او دینہ اور ایس ایچ او سٹی نے ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم کو سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا۔

دونوں افسران کی طرف سے محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں۔

بعد ازاں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے دینہ کے علاقہ ہڈالہ سیداں میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری جلوس کا دورہ کیا، انہوں نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔


ایس ایچ او دینہ نے ڈی پی او جہلم کو سکیورٹی و دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا، ڈی پی او جہلم نے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ شرکاء کو چیکنگ کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے، پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں۔ جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.