اے این ایف کی کارروائی، بحرین جانے والے جہلم کے مسافر سے آئس برآمد

0

اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے جہلم کے مسافر سے آئس اور جہلم میں کارگو آفس سے آئس برآمد کر لی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، سیالکوٹ ائیرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 594 گرام آئس برآمد کر لی گئی، جہلم کا رہائشی ملزم پرواز نمبر GF-769 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

دوسری کارروائی میں اے این ایف نے جہلم میں واقع ڈائیوو کارگو آفس میں پارسل سے آئس برآمد کر لی، 600 گرام آئس 2 کولروں میں چھپا کر پشاور سے اسمگل کی جا رہی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.