جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے عمران خان کو فتح ملے گی۔ راجہ یاور کمال

0

سوہاوہ: سابق وزیراعظم پاکستان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر موٹروے ٹول پلازہ پر حلقہ پی پی 25 سے سابق ایم پی اے راجہ یاورکمال اور نائب صدرپی ٹی آئی شمالی پنجاب چوہدری زاہد اختر کی قیادت میں بڑے قافلے نے عمران خان شاندار استقبال کیا۔

قافلے میں بڑی تعداد میں عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی، کارکنوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھامے، عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ یونین کونسل نگیال سے راجہ معروف عابد سینئر رہنما پی ٹی آئی بڑاگواہ، نوجوان لیڈر سید حسبان شاہ بخاری، ندیم افضل، ٹھیکیدار منیر احمد نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پرسابق ایم پی اے راجہ یاورکمال نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے قائد کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ان کی ہرکال پر لبیک کہا، پی ڈی ایم کی طرف سے درج جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے عمران خان کوفتح ملے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.