سمال ڈیمز سے زراعت کے شعبہ کو بہت فروغ دیا جا سکتا ہے۔ سمیع اللہ فاروق

0

جہلم: سمال ڈیمز سے پانی کی ترسیل کے لیے بنائے گئے موگھوں کی مرمت وبحالی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کو سمال ڈیمز کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ڈیمز کی ضروری مرمت اور موگھوں کی مرمت کو جلد از جلد مکمل کرکے پانی کو آخری مقام تک پہنچانے کا بندوست کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موسم برسات میں سمال ڈیمز میں پانی کی خاطر خواہ مقدار جمع ہو جاتی ہے جس سے زراعت کے شعبہ کو بہت فروغ دیا جا سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.