الیکشن کی تیاریاں، جہلم میں سیاسی ڈیرے آباد ہونے لگے، پی ٹی آئی کیمپ میں خاموشی

0

جہلم:الیکشن کی تیاریاں، ضلع جہلم میں سیاسی ڈیرے آباد ہونے لگےجبکہ پی ٹی آئی کیمپ میں خاموشی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں الیکشن کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ ضلع جہلم میں سیاسی ڈیرے آباد ہونے شروع ہو گئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں نے لنگوٹ کس لیے جبکہ تحریک انصاف کے میں مکمل خاموشی ہے۔

ضلع جہلم میں تحریک انصاف کے دونوں سابق ایم این اے کو تحریک انصاف سے نکالا جاچکا ہے جبکہ دو ایم پی ایز نے بھی پارٹی چھوڑ دی ہے جبکہ تیسرے ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال کے پیچھے پولیس کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔

ضلع جہلم میں اس دفعہ ن لیگ کے ٹکٹس پر بھی ایک بڑی گھمسان کی جنگ ہوگی کیونکہ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف سے منحرف ہونے والے سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف جو کہ ن لیگ میں شامل ہوگئے تھے ان کی ٹکٹ بھی ابھی تک کنفرم نہیں ہو رہی، مسلم لیگ ن کے پرانے سیاسی گھرانے اس ٹکٹ کے لیے موزوں ترین گنے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا ضلع جہلم میں بہت کم ووٹ بینک رہ گیا۔ اگر تحریک انصاف کی جماعت عمران خان کے ساتھ اس الیکشن میں اترتی ہے تو پھر ضلع جہلم میں مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان ہی رہے گا۔

سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم میں دوبارہ نئے امیدواروں کے ساتھ اپنی سیٹیں جیت سکتی ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے جبکہ جاتے جاتے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے لیٹر کا اضافہ کر گئی جس سے ایک عام آدمی بھی شدید مشکلات سے دوچار ہوچکا ہے۔

سابقہ روایات کے مطابق اس بھولی بھالی عوام کا بھی کچھ پتہ نہیں چلتا کہ وہ آخری وقت تک کس جماعت کا ساتھ دیتی ہے اور اپنا ووٹ اس کے بیلٹ بکس میں ڈال کر اس کو الیکشن میں کامیاب کروا دیتی ہے یہ تو آنے والے الیکشن میں ہی پتہ چلے گا کہ عوام جو مہنگائی کا رونا پانچ سال روتی ہے وہ آخری وقت تک کس جماعت کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے لیکن اس کے لیے الیکشن ہونا بھی لازم ہیں لیکن ایک خدشہ یہ بھی تو ہے کہ کہیں یہ 90 روز بھی کئی ماہ تک نہ آئیں؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.