جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، موٹرسائیکل چور اور 2 اشتہاری مجرمان گرفتار

0

جہلم پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور اور 2 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا، ملزم سعد عرف سعدی موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے۔

ایس ایچ او جلالپور احسان عباس اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے، اشتہاری مجرمان کی شناخت نسیم یونس اور حارث علی کے ناموں سے ہوئی۔ اشتہاری مجرمان نے شہریوں کے متعدد اثاثہ جات چوری کیے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.