دینہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا، رشوت کی رقم برآمد

0

دینہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا، رشوت کی رقم برآمد، پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد شریف نے سرکل آفیسراینٹی کرپشن عبدالغفار بھٹی کو بتایا کہ علاؤالدین پٹواری، پٹوار سرکل پنڈ رجوال تحصیل دینہ اس سے رشوت طلب کر ہا ہے۔

سرکل آفیسراینٹی کرپشن عبدالغفار بھٹی نے سینئر سول جج کریمینل ڈویژن جاوید اقبال کی سربراہی میں چھاپ مارا اور علاؤ الدین پٹواری سے 15ہزار روپے برآمد کرکے گرفتار کر لیا اور اس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس چھاپہ میں یاسر فیاض اور شہزاد منظور بھی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کے ہمراہ تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.