تلاوت قرآن مجید سے مسلمانوں کا روح و قلب سکون محسوس کرتا ہے۔ حافظ عبدالحمید عامر

0

جہلم: تلاوت قرآن مجید سے مسلمانوں کا روح و قلب سکون محسوس کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے محفل حسن قرات کے شروع میں صدارتی اور کلمات تشکر کہتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بالخصوص مصر سے تشریف لائے مہمان قاری محمد سید کسکین کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کے سامنے اہلیان جہلم کی طرف محبت و احترام کے جذبات کا اظہار کیا۔

قاری محمد کسکین نے تلاوت قرآن مجید شروع کی اور ان کے مسحور کن انداز نے سامعین کو اپنی سحر میں جکڑ لیا۔ آدھ گھنٹے سے زائد وقت وہ کلام الٰہی سے لوگوں کے سینوں کو منور کرتے رہے۔ طلباء جامعہ اور باہر سے آنے والے سامعین نے سماعت قرآن کے حوالے سے بڑے حسن ذوق کا مظاہرہ کیا، جس کا اظہار قاری صاحب نے اپنی تلاوت کی آخر میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان آکر بڑی خوشی محسوس کر رہے ہیں اور اہل پاکستان کی تلاوت قرآن مجید سے محبت اور ایمان افروز جذبات دیکھ مجھے اس سر زمین سے قلبی محبت ہو گئی ہے۔ مزید انہوں نے جامع انداز میں دعائیں کیں اور سامعین کی حسن سماعت کو داد دی۔

بعد ازاں شیخ الحدیث مولانا سیف اللہ عبدالرحیم اثری نے تلاوت کی گئی آیات کا سادہ انداز میں ترجمہ و تفسیر کی، جسے لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا اور مستفید ہوئے۔ پروگرام میں نقابت کی فرائض مدیر اُمور داخلی مولانا سعد محمد مدنی اور مدیر التعلیم مولانا عکاشہ مدنی نے سرانجام دیے۔ قاری محمد سعد ظفر اور حافظ احسان الٰہی نے بھی تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کی۔

جہلم اور گردو نواح سے لوگوں نے بڑے ذوق و شوق سے اس پروگرام میں شرکت کی اورمزید ایسے پروگرامز منعقد کیے جانے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ لوگوں کا قرآن مجید سے رشتہ مضبوط ہو سکے اور اس کتاب ہدایت کو اپنی عملی زندگی میں لا کر اس معاشرے کو قرآنی کرنوں سے معطر کر سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.