جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر تندہی کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔ ڈی پی او ناصر محمود باجوہ
سوہاوہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ سوہاوہ کا وزٹ، سرکاری امور کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او جہلم نے مینول ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک اور دیگر سرکاری امور کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں، تفتیشی افسران سے ملاقات کی اور زیر تفتیش مقدمات کے بارے میں بریفننگ لی، دیے گئے ٹائم فریم کے اندر مقدمات کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔
بعد ازاں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سوہاوہ سرکل پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ تھانہ سوہاوہ میں روزہ افطار کیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سوہاوہ سرکل پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ تھانہ سوہاوہ میں روزہ افطار کیا۔
اس موقع پر اے ایس پی سوہاوہ حافظ معاذ الرحمٰن، ایس ایچ او سوہاوہ عرفان جیلانی، ایس ایچ او ڈومیلی ناصر محمود اور پولیس انچارج پولیس چوکی کسیال ملک سجاد اور اہلکاران شامل تھے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور قانونی معاونت فراہم کی جائے۔
ڈی پی او جہلم نے کہا کہ سخت حالات میں مشکل ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکار داد کے مستحق ہیں، ڈی پی او جہلم نے پولیس اہلکاروں سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے اور ان کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کا مقصد جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے تا کہ بروقت اُن مسائل کا تدارک کیا جا سکے۔ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر تندہی کے ساتھ سرگرم عمل ہے، فرض کی بہترین انجام دہی پر فورس کا ہر جوان قابل تحسین ہے۔