جہلم سمیت ضلع بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارف کے لئے آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 648 روپے والا 10 کلو آٹے کا تھیلا 1280 روپے کا کر دیا گیاہے لیکن 40ہزار سے کم تنخواہ لینے والے افراد کو آٹے کا تھیلا 648 روپے کا ملے گا۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر ڈ افراد کو بھی آٹا سبسڈ ائز نرخوں پر ملے گا۔ 15 کروڑ 32 لاکھ سے زائد افراد کی تنخواہ 40 ہزار سے کم ہے، اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1350 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔