حکومت جاتے جاتے عوام کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی ختم کر گئی

0

جہلم: حکومت جاتے جاتے عوام کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی ختم کر گئی۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت استفادہ حاصل کرنے والے مستحقین کے لیے چینی اور بھی مہنگی ہو گئی، آزادی پیکج کے تحت 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے جبکہ چاول اور دالوں پر 25 روپے کی رعایت دی جارہی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے لیے چینی 30 روپے مہنگی کی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی53 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے، بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے گھی 300 سے بڑھا کر 353 روپے کلو کر دیا گیا، آزادی پیکج کے تحت آٹے کا10 کلو کا تھیلا 848 روپے میں دستیاب ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم آزادی پیکج کا آغاز گزشتہ روز سے ہو چکا ہے، چاول اور دالوں پر 25 روپے فی کلو رعایت دی گئی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین وزیر اعظم آزادی پیکج کے اہل ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.