جہلم پولیس کا اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہو کر دھمکیاں دینے والے ملزمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم امتیاز کو گرفتار کر کے ملزم سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عادل کو گرفتار کر کے ملزم سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر کو گرفتار کر کے ملزم سے رائفل 44 بور برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او جلالپور اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عرفان اور اشفاق کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 30 بور پسٹل معہ راؤنڈز اور پسٹل 7 ایم ایم معہ راؤنڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔