عوام کو روزمرہ کی اشیاء مناسب قیمتوں پر فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا دورہ سبزی منڈی، سبزی پھلوں کے ریٹ چیک کئے، آڑھتیوں سے ملاقات، شہریوں سے شکایات بارے معلوم کیا، موقع پر شکایات کا ازالہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ عوام کو روزمرہ کی اشیاء مناسب قیمتوں پر فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں ہر سطح پر چیکنگ کی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے آڑھتیوں سے ملاقات کی اور ان سے آج کے ریٹ معلوم کئے جبکہ منڈی میں خریداری کرنے والے کئی شہریوں سے بھی ریٹ معلوم کرکے ان کی شکایات کو سنا، بعض شہریوں کی جانب سے سرکاری ریٹ سے زائد کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر ان کی شکایات دورکرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ جائز منافع آپ کا حق ہے لیکن غریب لوگوں کو لوٹنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.