جہلم پولیس کا امن و امان کے قیام کے حوالے سے فلیگ مارچ

0

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے زیر نگرانی جہلم پولیس نے دینہ اور جہلم شہر کے مختلف حصوں میں فلیگ مارچ کیا۔

فلیگ مارچ پولیس لائینز جہلم سے شروع ہو کر شاندار چوک، کینٹ چوک، دینہ شہر، منگلا سے ہوکر واپس ڈی پی او آفس جہلم میں اختتام پذیر ہوا۔

فلیگ مارچ امن و امان کے قیام کے حوالے سے کیا گیا، فلیگ مارچ میں ڈی ایس پیز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذا، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس نے شرکت کی۔


ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ امن خراب کرنے والے عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.