دینہ میں 2 نامعلوم نوسربازوں نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ دن دیہاڑے نوجوان سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے، نوجوان منگلا روڈ پر پراپرٹی دفتر سے 25 ہزار روپے لے کر آ رہا تھا کہ راستے میں ہی نوسربازوں نے گھیر لیا اور باتوں باتوں میں 25 ہزار روپے اور موبائل فون لے کر چلتے بنے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ساہو چک کا رہائشی تیمور مسعود ولد مسعود حسین نے پولیس سٹی چوکی دینہ کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ عدیل ٹریڈرز داتا روڈ پر کام کرتاہوں اور میں پراپرٹی دفتر راجہ لیاقت علی منگلا روڈ سے 25 ہزار روپے لے کر نکلا تو دفتر کے باہر ہی سے 2 نامعلوم اشخاص جنہوں نے مجھے گھیر لیا اور پشتو زبان میں آپس میں باتیں کرتے ہوئے میرے ساتھ چلنے لگے۔
تھوڑا سا آگے جا کر 2 نامعلوم نوسربازوں نے مجھے روک لیا اور کہا کہ یہ کارڈ لو اس نمبر پر رابطہ کرو تمہارا کوئی معاملہ بنا ہوا ہے میں نے موبائل اپنی جیب سے نکالا تو نامعلوم نوسرباز نے مجھ سے بات کرنے کے لیے موبائل فون مجھ سے لے لیا اور باتوں باتوں میں 25 ہزار کی نقدی بھی لے گئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ازالہ کیا جائے۔
پولیس سٹی چوکی دینہ نے نوجوان تیمور مسعود کی درخواست پر رپورٹ درج کر کے نوسربازوں کی تلاش شروع کر دی۔