جہلم مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے، آنے والے انتخابات کلین سویپ کریں گے۔ حاجی ناصر محمود للِہ

0

پنڈدادنخان: حاجی ناصر محمود للِہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، معاشی بحران تحریک انصاف کا تحفہ ہے۔ ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے، آنے والے انتخابات کلین سویپ کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری حاجی ناصر محمود خان للِہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پوری طرح متحد ہے، مسلم لیگ ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

حاجی ناصر محمود للِہ نے کہا کہ موجودہ معاشی بحران تحریک انصاف کا تحفہ ہے جنہوں نے اپنے دورہ حکومت میں معاشی استحکام کو تباہ کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا مگر تحریک انصاف حکومت نے سیاسی انتقام کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی فنڈز جاری نہیں کیے۔ حکومت کے خاتمے کے قریب تحصیل پنڈدادنخان کو لولی پاپ دے کر فرضی کارروائی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.