انتخابات جب بھی ہونگے تحریک انصاف ملک گیر کامیابی حاصل کر ے گی۔ چوہدری فوق شیرباز

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 25 کے امیدوار سابق ناظم چوہدری فوق شیرباز نے سابق وفاقی وزیر الحاج چوہدری شہباز حسین، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین و دیگر پارٹی عہدیداران اور کارکنان کے ہمراہ عید کے ایام میں حلقہ کے مختلف مقامات پر دورہ کیا جہاں معززین علاقہ نے انہیں پھولوں کے ہار اور مالا پہنائیں اور انکی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر معززین سے خصوصی گفتگو کے دوران چوہدری فوق شیرباز نے کہا کہ حکمران اتحاد سپریم کورٹ کے فیصلے کی مخالفت کر کے ملک میں مزید آئینی بحران پیدا کرنیکی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہے یہ انکی بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، عمران خان کا مقابلہ کرنے کی بجائے ان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال انکی واضح شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات جب بھی ہونگے تحریک انصاف ملک گیر کامیابی حاصل کریگی اب عمران خان کا راستہ روکنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں رہا۔ عمران خان کی طاقت عوام ہیں اور عوام کا مطالبہ ہے کہ انتخابات 14 مئی کو منعقد کر کے ملک کو درپیش مسائل، مشکلات اور بحرانوں سے نکالا جائے۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری فوق شیر باز کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.