چوہدری نذر گوندل کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ چوہدری اورنگزیب

0

جہلم: پاکستان پیپلزپارٹی نارتھ جرمنی کے جنرل سیکرٹری اورنگزیب چوہدری نے کہاکہ جہلم کے سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری نذر گوندل کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد جہلم کے چند سینئر سیاستدان بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکریں گے، انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی جہلم میں ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصرگجر کی قیادت میں جہلم کو منی لاڑکانہ بنانے کے لیے بھرپورکوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی غریبوں، مزدوروں، کسانوں کی جماعت ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت کی داعی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.