تحصیل پنڈدادنخان میں چہلم امام حسین ؑ عقیدت و احترام سے منایا گیا

0

پنڈدادنخان: پورے ملک کی طرح پنڈدادنخان میں بھی چہلم حضرت امام حسینؑ نہایت عقیدت احترام سے منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پورے ملک کی طرح پنڈدادنخان میں بھی چہلم حضرت امام حسینؑ نہایت عقیدت احترام سے منایا گیا، مرکزی جلوس امام بارگاہ جعفریہ سے شروع ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنے مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہو گیا۔

مرکزی جلوس میں عزادروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ جلوس کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد مجلس عزا کا پروگرام منعقد ہوا جس میں ملک کے معروف زاکر نے فضائل ومصاہب شہدا کربلا بیان کئے۔


چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر تحصیل پنڈ دادنخان میں 12 جلوس اور 4 مجالس کا انعقاد جبکہ ضلع ہذا میں کل 14 جلوس اور 11 مجالس منعقد ہوئیں جن پر 650 کے قریب افسران و اہلکار نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ خواتین اور مردوں کو چیکنگ کے بعد جلوس و مجالس میں داخل ہونے دیا جاتا رہا، عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.