دینہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، صحافی کے دفتر سمیت 3 دفاترکا نامعلوم چور صفایا کر گئے

0

دینہ میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث عدم تحفظ کا شکار، گزشتہ رات صحافی کے آفس سمیت 3دفاتر کے تالے ٹوٹ گئے ، صحافی نثار احمد مغل کے آفس سے ایک عدد ایل سی ڈی ، ایک عدد قیمتی موبائل فون ، پنکھا اور 22ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ، پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں کا جینا محال ، گزشتہ رات دینہ جی ٹی روڈ البلال مارکیٹ میں واقع صحافی نثار احمد مغل کے دفتر کے کنڈے کاٹ کر نامعلوم چوراندر داخل ہو گئے اور دفتر میں لگی ایک عدد ایل سی ڈی ، ایک عدد قیمتی موبائل فون ، پنکھا اور 22ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس کی مالیت کا کل نقصان 52ہزار روپے بتایا جاتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی واقع راجہ وسیم ایڈووکیٹ اور ڈرائیونگ سکول کے دفتر کے تالے کاٹ کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی رہی۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم اور دیگر اعلی احکام سے دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری عدم تحفظ کا شکار نہ ہو سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.