انسانی حقوق کے عالمی دن کا مقصد بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ مطاہر امین حیات وٹو

0

جہلم: انسانی حقوق کے عالمی دن (10 دسمبر) کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام صنعت زار میں بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر امین حیات وٹو تھے، اس کے علاؤہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر واجد حسین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا خالد، یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے عہدیداران، این جی اوز سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

تقریب میں بین المذاہب ہم آہنگی اور آپس میں اتفاق اور محبت کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر امین حیات وٹو نے کہا کہ اس دن کا مقصد بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ فلاحی ریاست کے قیام کے لیے انسانی حقوق کی پاسداری لازمی جزو ہے، اسلام ہمیں حقوق العباد کا درس دیتا ہے۔ ہم سب کو انسانی حقوق کے بارے میں علم ہونا چاہئے اور کون سی چیزیں ایسی ہیں جو ہمارا دفاع کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این جی اوز انتظامیہ کو مسائل کی نشاندہی میں اپنا بھرپور تعاون کرتی ہیں۔ انتظامیہ کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، آپ جب چاہیں آئیں اور اپنے مسائل کے حل کے ہم سے رجوع کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.