یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس، ڈپٹی کمشنر کا یوم یکجہتی کشمیر شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر صدارت 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن حاکم خان، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ، ایم سی، محکمہ ایجوکیشن، صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مرتب کردہ ایکشن پلان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو یوم یکجہتی کشمیر شایان شان طریقے سے منانے کیلئے متعلقہ میونسپل انتظامیہ کیساتھ پلان مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈی سی آفس تا وائے کراس تک ریلی نکالی جائے گی جبکہ تحصیلوں میں ریلی کی سربراہی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے، سکولز اور کالجز میں یکجہتی کشمیر پروگرامز، سیمینارز اور واک کا اہتمام کیا جائے گا، اس کے علاوہ میرپور آزاد کشمیر انتظامیہ کے زیر اہتمام منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی ایک منفرد زنجیر بنائی جائے گی جس میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ شرکت کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایم سی کو کشمیری جھنڈوں کی نمایاں مقامات پر تنصیب کے ساتھ ساتھ بینرز اور فلیکس نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی جس پر کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا عوامی عزم کا اعادہ، قابض بھارتی افواجی کی ظلم اور بربریت کی تصاویر شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ تقریبات کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.