پی ٹی آئی دور حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک مہنگائی کی دلدل میں پھنسا۔ بیرسٹر تیمور نواز جٹ

0

پنڈدادنخان: بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک مہنگائی کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔ تاریخ گواہ ہے میاں نواز شریف کے دور میں ملکی معیشت مضبوط اور عوام خوشحال تھی، بجلی کا بحران ختم ہوا، سی پیک،گوادر بندرگاہ اور موٹروے منصوبے جاری کئے۔

تحصیل پنڈدادنخان کے معروف سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری تیمور نواز جٹ نے تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے تین سالا دورے حکومت کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے، ملکی معیشت کی بگڑی صورت حال کو نواز شریف ہی بہتر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ دلدل سے نکالنے کے لئے میاں برادران ہی موثر کردار ادا کرسکتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کا نظریہ پاکستان کی بقاء ترقی اور سالمیت ہے، تحصیل پنڈدادنخان جوکہ بڑا انڈسٹریل زون اور قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے اسکی پسماندہ حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے کہا کہ سیاست میں آنے کا اصل مقصدہی یہ کہ اپنے علاقہ کی پسماندگی کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کروں اقتدار ملنا نہ ملنا عوام کا فیصلہ ہے لیکن تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں جن منصبوں کو تحریک انصاف کی کاوش سمجھا جاتا ہے وہ مسلم لیگ ن کے ہی تھے۔ مسلم لیگ ن کا گزشتہ پندرہ ماہ کا دور حکومت مشکل ترین وقت تھا جس میں ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے تاثرات پائے جاتے تھے لیکن میاں شہباز شریف نے بروقت بہتر فیصلے کرتے ہوئے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ مہنگائی بڑھ چکی ہے، تحریک انصاف کے تین سالا دورِ حکومت کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ میاں نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے اور عوام کے بھرپور اعتماد کے ساتھ ملک کی باگ ڈور سنبھالتے ہوئے معیشت کی بگڑی صورت حال کو بہتر کریں گے اور ہمارا ملک پہلے کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

انہوں نے جہلم کی سیاسی صورت حال بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کے عوام باشعور ہیں اور آئندہ الیکشن میں ثابت کریں گے کہ ضلع جہلم مسلم لیگ (ن)کا قلع تھا اور رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.