جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے شہر میں مرکزی سنی علماء کونسل، خدام مصطفیٰ جہلم کی قیادت میں زبردست احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئی۔
احتجاجی مظاہرے سے مرکزی سنی علماء کونسل کے قائدین اور خدام مصطفی کے قائدین جن میں مفتی پروفیسر ثناء اللہ، سید خلیل حسین کاظمی، علامہ عبدالوحید کاظمی، علامہ قاری ظفر، صدر ڈسٹرکٹ بار شیخ اکرام الحق، مفتی حسن رضا یلدرم نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن ان پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی پرزور مذمت کر تے ہیں۔
انہوںنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پرڈ نمارک کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور ملعون ملک سے مکمل سفارتی بائیکاٹ کیا جائے ، مقررین نے عوا م پر زور دیا کہ اس ملک کی تمام اشیاء اور ہر قسم کے کارروباری معاملات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ مسئلہ ختم نبوت کا ہو، یا ناموس صحابہ وا ہلبیت کا، یا قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ ہو، ہم مسلمان کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹنے والے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہئے کہ اپنی ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام سفارتی معاملات فی الفور ربند کر ے، مظاہرین نے اس موقع پر زبردست نعرے بازی کی ،اس موقع پر شہر کی مذہبی جماعتوں سمیت عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سویڈن میں قرآن پاک کے جلائے جانے کے خلاف شہر سمیت ضلع بھر کے علاقوں میں عوا م سراپا احتجاج بنی رہی ۔ ضلع بھر کے علما ء کرام نے عظمت قرآن اور حفاظت قرآن کے موضوعات پر جمعہ کے موقع پر خطبات دئیے۔
علماء کرام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے، اسلام اور شعائر اسلام کی گستاخی کسی صورت قبول نہیں، قرآن مجید جلانے کے واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سویڈن کی اس مذموم حرکت سے تمام امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی حرمت رسول ﷺ اور قرآن پاک پر ہمارا بچہ بچہ قربان ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ سویڈن کی جانب سے کی جانیوالی گستاخی کسی صورت قابل برداشت نہیں انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور حکومت سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے۔