دینہ جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات 4 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دوکاندار سمیت 5 افراد کو یرغمال بنا کر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے نقدی، قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 8 بجے کے قریب جی ٹی روڈ دینہ پر واقع اُلفت انٹرپرائز کی دوکان میں 4 نامعلوم مسلح کار سوار ڈاکو داخل ہو گئے جنہوں نے داخل ہوتے ہی دوکان کے مالک ناظم مقصود ولد خالد مقصود سمیت دیگر 4 گاہکوں کو بھی قابو کر لیا۔
ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر یر غمال بناتے ہوئے دفتر کے اندر لے گئے جن سے ساڑھے 3لاکھ کی نقدی اور 6عدد قیمتی موبائل فون مالیتی ساڑھے 3لاکھ چھین لیے ڈاکو واردات کے بعد با آسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ڈاکوؤں نے ماسک پہنے ہوئے تھے ، واردات کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔