دینہ: مختلف سکولوں کی کینٹینوں پر مضر صحت اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری، سکول مالکان زیادہ کمائی کے چکر میں بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے، جہلم میں مضر صحت نمکو کھانے سے بچی کی ہلاکت پر دینہ میں بچوں کے والدین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں چوتھی کلاس کی طالبہ سکول میں مضر صحت نمکو کھانے سے جاں بحق ہونے کے بعد والدین میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور محکمہ تعلیم کے افسران سے اپیل کی ہے کہ دینہ میں بھی مختلف سکولوں کی کینٹینوں پر جو کہ ٹھیکوں پر دی ہوئی ہیں ٹھیکیدار کمائی کے چکر میں ناقص اشیاء کے فروخت دھڑلے سے سکولوں میں فروخت کر رہے ہیں جن کو کبھی چیک بھی نہیں کیا جاتا جو کہ بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سے اپیل ہے کہ بچوں کے کھانے پینے کی ناقص اشیاء کی کینٹینوں پر پابندی لگائی جائے تا کہ بچے مضر صحت اشیاء کھانے سے بچ سکیں۔