اولیاء کرام نے ہمیشہ امت مسلمہ کو محبت وامن، شریعت کی پابندی اور عشق مصطفی کا درس دیا۔ پیر زکریا نعمانی

0

دینہ: مشائخ عظام آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف کے 128 ویں عرس مبارک تقریبات سابقہ روایات کے مطابق تاجدار ڈھنگروٹ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت رابع خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی نقشبندی مجددی قادری سجادہ نشین دربار عالیہ ڈھنگروٹ شریف کی سرپرستی میں بمقام دربار عالیہ حضرت ثالث قطب العارفین خواجہ پیر محمد شریف رحمتہ اللہ علیہ ڈھنگروٹ شریف(دینہ)نزد بائی پاس دینہ میں منعقد ہوئی۔

عرس میں گلستان ڈھنگروٹ صاحبزادہ خواجہ پیر محمد سعد نعمانی صاحبزادہ پیر محمد امین نعمانی صاحبزادہ پیر محمد سعید نعمانی نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اس موقع پر مرکزی تقریب سے علماء کرام نے خواجگان ڈھنگروٹ شریف کی خدمات کو ذبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

صدارتی خطاب میں ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا عالمی مبلغ اسلام خضرت رابع خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی نقشبندی مجددی قادری سجادہ نشین ڈھنگروٹ شریف نے عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیا ء کرام نے ہر دور میں امت مسلمہ کو محبت وامن و شریعت مطہرہ کی پابندی اور عشق مصطفٰی کا درس دیا اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کے عرس مبارک میں حاضر ہونے کا مقصد یہ بھی ہے کہ ان بابرکات ہستیوں نے کیسے زندگی گزاری ہے اور جب بندہ اللہ والوں کی بارگاہ میں حاضری دیتا ہے اور جہاں ہر وقت اللہ کا ذکر ہوتا ہے، اولیاء اللہ کے قلوب سے وہ نور اور وہ فیض لوگوں کے دلوں میں جذب ہو جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مشائخ عظام نے ہمیشہ لوگوں کو اللہ اور اللہ کے رسول کا راستہ دکھایا ہے۔

علاوہ ازیں حضرت علامہ ابرار نعمانی، حضرت علامہ قاضی فیض احمد، حضرت علامہ کبیر صدیقی، حضرت علامہ قاری محمد عرفان، حضرت علامہ مفتی تاج نقشبندی، حضرت علامہ محمد عارف، حضرت علامہ فضل حق نقشبندی، حضرت علامہ مولانا مفتی ظہور احمد جلالی لاہور نے خطابات کئے، حاجی محمد رشید، افتخار احمد مغل، ذوالفقار احمد مغل، چوہدری محمد محبوب احمد، زاہد محمود ناگی، چوہدری محمد جاوید، قیصر رحمان، قاضی اظہار الحق، میاں محمد شازر و علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت پاک و کشمیر اور اندرون بیرون ممالک سے عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.