پنڈدادنخان: بیرسٹر چوہدری تیمور نواز جٹ نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات نواز شریف ہی بہتر کرسکتے ہیں، میاں نواز شریف جلد ملک واپسی کریںگے۔ عمران خان کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میںچین اور سعودی عرب امارات جیسے دوست ملکوں پاکستان سے نالاں تھے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ڈیڑھ سال میں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور حلقہ پی پی 27 کے مضبوط امیدوار برائے ایم پی اے بیرسٹر چوہدری تیمور نواز جٹ آف دھریالہ جالپ نے تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صدر چوہدری اختر آرائیں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بگڑی معیشت کو درست کرنے کا ایک ہی حل ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ملک کی باگ ڈور سنبھالیں۔ میاں نواز شریف جلد ملک واپس آئیں گے اور حالات پر قابو پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی خراب صورت حال پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں چین اورسعودی عرب امارات جیسے مخلص دوست ملکوں سے اچھے تعلقات کو بحال نہ رکھنا ہیں۔ عمران خان کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، سیاست اور کرکٹ دو الگ چیزیں ہیں، سیاست میں ناتجربہ کاری کے نقصانات عوام کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔
بیرسٹر چوہدری تیمور نواز جٹ نے کہا کہ مشکل ترین وقت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ڈیڑھ سال میں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ توانائی کا بحران ہو یا معاشی تمام مسائل کا خاتمہ ہوگا اور خوشحالی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی دور کرنا اولین ترجیح ہے۔ علاقہ تھل، کھیوڑہ، پنڈدادنخان میں پانی کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ہماری تحصیل میں ہیلتھ اور ایجوکیشن پر کام بہت ضروری ہیں، اچھے تعلیمی ادارے اور اچھے ہسپتال ہماری تحصیل کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ کامیاب ہو کر پوری قوت سے اپنی تمام صلاحتیں تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کے لیے استعمال کروں گا۔