جہلم: ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری چیک کرنے کے لیے رات 2 بجے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کا اچانک دورہ، ایمرجنسی سمیت گائنی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ان سے سہولیات اور سروسز کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو 24 گھنٹے طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔