جہلم: بجلی کے مہنگے بلوں کی بھاری ادائیگی کے سب مشکلات کا شکار صارفین کو چینی اورآٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے نے مزید جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے صرف 2 روز بعد ہی چینی کی ہول سیل قیمت میں 8 روپے فی کلواضافہ کردیا تھا، جس کے بعد چینی کی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی تھی۔ اس طرح آن لائن اسٹورز پر چینی 170 روپے فی کلو سے 190 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز ہول سیلرز نے چینی مزید 4 روپے فی کلو مہنگی کر کے 177 روپے فی کلو تک فروخت کرنی شروع کر رکھی ہے۔