لاکھوں خاندانوں کو اربوں روپے کا مفت آٹا اچھے طریقے سے تقسیم کیا جا رہا ہے۔ جمال ناصر

0

دینہ: مفت آٹا سکیم حکومت کا عوامی فلاح کے لیے بڑا اقدام ہے، لاکھوں خاندانوں کو اربوں روپے کا مفت آٹا انتہائی اچھے طریقے سے تقسیم کیا جا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ جہلم نے تمام ڈسٹری بیوشن سنٹرز بہت اچھے انداز میں لگائے ہیں اور شہریوں کے لیے دیگر سہولیات بھی قابل تحسین ہیں۔

یہ بات صوبائی وزیر صحت پنجاب جمال ناصر نے تحصیل دینہ، سوہاوہ اور جہلم میں لگائے گئے مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے صوبائی وزیر جمال ناصر کو آٹا پوائنٹس کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ضلع جہلم میں ایک لاکھ سے زائد گھرانوں کو آٹا تقسیم کیا جا چکا ہے، شہریوں کو مفت آٹا پوائنٹس پر بیٹھنے کے لیے بہترین جگہ، میڈیکل کیمپ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب جمال ناصر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے شہریوں کو مزید اچھے طریقے سے پیش آنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مفت آٹا اسکیم سے 1 کروڑ 30 لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ 25 رمضان تک جاری رہے گا۔ میڈیا کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کو سراہنا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.