تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کے لئے پانچ کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ منظور

0

سوہاوہ: ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں مریضوں کی سہولیات کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے والے ایم ایس، سابق اور موجودہ سی او ہیلتھ کی ذاتی کاوشوں سے اہلیان سوہاوہ کے سہولیات مہیا کرنے کے لیے پانچ کروڑ سے زائد کی گرانٹ منظور کروا لی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں مریضوں اور لواحقین کے لیے صاف پانی، بیٹھنے کے لیے مناسب انتظامات سمیت دیگر سہولیات کے لیے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ، سابق چیف آفیسر ڈاکٹر وسیم اور موجودہ چیف آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی ذاتی کاوشوں پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کے لیے پانچ کروڑ کی خطیر رقم منظور ہوئی ہے جس کے کے ہسپتال میں مرمت اور دیگر ضروری کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں مریضوں اور لواحقین کے لیے ڈی ایم ایس ڈاکٹر ایس کے چوہان اور عملے کے ہمراہ مل کر ٹیم ورک کے تحت ہر ممکن سہولیات کے لیے ہمیشہ اپنے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جس کی وجہ سے نہ صرف تحصیل بھر بلکہ چکوال روڈ گوجرخان سمیت دیگر شہروں سے بھی مریض سوہاوہ ہسپتال میں علاج کو ترجیح دیتے ہیں، بالخصوص گائنی ڈیپارٹمنٹ کے عملے اور ڈاکٹروں کی وجہ سے سی سیکشن اور ڈلیوری کے لیے مریضوں کی ایک بڑی تعداد سوہاوہ ہسپتال کو ترجیح دیتی ہے اور ضلع جہلم میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد اس ڈیپارٹمنٹ کی ہوتی ہے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں میڈیا کی طرف سے متعدد بار مریضوں کو بیٹھنے اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی کی پریشانی کی نشاندہی کی گئی جس پر ایم ایس ڈی ایم ایس اور چیف آفیسر محکمہ صحت کی ذاتی کاوشوں سے ان مسائل کے حل کے لیے محکمہ صحت کو لیٹر لکھے گئے جس پر پانچ کروڑ کی خطیر رقم منظور ہونا اہلیان سوہاوہ کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔

اہلیان سوہاوہ کی طرف سے ذاتی کاوشوں سے ان مسائل کو حل کروانے پر ایم ایس ڈی ایم ایس، سابق اور موجودہ چیف آفیسر محکمہ صحت جہلم کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.