جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 پتنگ فروش ملزمان گرفتار، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پتنگ فروش ملزمان بابر اور اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 20 پتنگیں برآمد کر الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پتنگ فروشی خونی کھیل ہے جس کی کسی صورت اجازت نہ دی جائے گی۔