دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا تاریخی قلعہ روہتاس کا دورہ ، قلعے کے مختلف حصوں میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار تاریخی قلعہ روہتاس کا دورہ کیا ، دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے قلعہ روہتاس کے تاریخی مقامات دیکھے اور ایس ڈی او آثار قدیمہ عمران زاہد کو ہدایت کی کہ قلعے کے تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا جائے تاکہ سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے ، سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تاریخی مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔