جہلم میں رکشہ ڈرائیور کا قتل، رکشہ یونین کے صدر اور فنانس سیکرٹری کی مذمت

0

جہلم: رکشہ یونین کے صدر ملک خالد محمود، فنانس سیکرٹری توقیر احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں رکشہ ڈرائیور وسیم کھوکھر کو سرشام ہی ان کے گھروالوں کے سامنے گولیاں مار کر قتل کرنے پر شدید رنج اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ہولناک واقعہ جہلم میں کبھی پیش نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہمارا شہر بھی چوروں، ڈکیتوں، قاتلوں، اغواء کاروں کے نرغے میں آ چکا ہے، شہر سے قانون کی بالادستی غائب نظر آتی ہے۔ انہوں نے گھر والوں سے اظہار ِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی گھناؤ اورناقابلِ تلافی جرم ہے جس کی ہم تمام رکشہ یونین پرزور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد تلاش کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ آخر میں انہوں نے مرحوم وسیم کھوکھر کی مغفرت و ایصال ثواب اور لواحقین کے صبروجمیل کے لئے دعا کروائی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.