ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے محنت کشوں کا معاشی قتل بند کیا جائے۔ ندیم افضل چن

0

پنڈدادنخان: ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے محنت کشوں کے معاشی استحصال جبری برطرفیوں کے خلاف تحفظ مزدور کنونشن حویلی میرج ہال پنڈدادنخان میں منعقد ہوا جس میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 27 چوہدری ناصر جاوید وڑائچ اور زاہد شیرازی نے ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کیلئے پانچ لاکھ دینے کا اعلان کیا۔

ورکرز کنونشن میں سابق وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی رہنما پیپلز پارٹی چوہدری ندیم افضل چن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی ضلع چکوال راجہ رضوان سمیت ضلع جہلم کی تمام سیاسی شخصیات جن میں نوابزادی راحیلہ مہدی، چوہدری عابد اشرف جوتانہ، چوہدری ناصر جاوید وڑائچ، امیر حمزہ کرمانی، راجہ طالب مہدی خان، چوہدری ناصر للہ، کرنل (ر)‌ زاہد شیرازی، چوہدری نذر گوندل، راجہ افتخار شہزاد سمیت وکلا، صحافی و تاجر برادری، رفاعی سماجی تنظیمیں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے محنت کشوں کا معاشی قتل بند کیا جائے۔ ندیم افضل چن
چوہدری ندیم افضل چن اور دیگر رہنماؤں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کا مسئلہ صرف معاشی نہیں معاشرتی بھی ہے، تمام تحصیل کی عوام اس کے باعث ڈسٹرب ہو رہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں تاجر، رفاعی و سماجی، مذہبی تنظیمیں صحافتی اور مزدور طبقہ کا مطالبہ ہے کہ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے بصورت دیگر تحصیل پنڈدادنخان کی تمام سیاسی سماجی اور ورکرز تنظیمیں مل کر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کریں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.