ڈپٹی کمشنر جہلم کا تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ، للِہ کندوال روڈ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

0

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو اور ایف ڈبلیو او حکام کے ساتھ زیر تعمیر للِہ کندوال روڈ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو روڈ کی تعمیر بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے للِہ کندوال روڈ کے کام کی وجہ سے اہل علاقہ کو درپیش مشکلات کو فوری دور کرنے اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے روڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے معیار کا جائزہ لیا اور للِہ کندوال روڈ پر ٹریفک کے متبادل بہاؤ کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.