موسم برسات شجر کاری مہم؛ جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز میں شجرکاری مہم کا انعقاد

0

جہلم: مون سون شجر کاری مہم کے تحت جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز میں شجرکاری، کالج انتظامیہ اور طالبات نے درجنوں پودے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق موسم برسات شجر کاری مہم کے تحت جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈی دانش خان درانی، ایس ڈی ایف او وقاص شاہ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مقصود احمد اور سماجی کارکن ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے کی۔

مہم میں ایس ڈی او محکمہ جنگلات وقاص شاہ اور ملازمین کے علاوہ کالج کے طلباء و طالبات نے کالج کے مختلف حصوں میں درجنوں پودے لگائے۔

ایس ڈی ایف او وقاص شاہ نے کہا کہ شجر کاری اس ملک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے اور ہر شخص کو خصوصی طور پر طلباء و طالبات کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، محکمہ جنگلات اس مہم کیلئے سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے ہر دم تیار ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.