جہلم: پاکستا ن تحریک انصاف شمالی پنجاب کے نائب صدر چوہدری زاہد اختر نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ نگران وزیراعلیٰ مکمل جانب داری کا مظاہرہ کر رہا ہے اور امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو بغیر وارنٹ اٹھا کر لے جانے جسے غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ امپورٹڈ حکمرانوں نے فسطائیت اور فاشزم کے جو ریکارڈ قائم کیے ہے، وہ تاریخ کے تاریک ترین لفظوں میں لکھے جائیں گے۔
پاکستا ن تحریک انصاف شمالی پنجاب کے نائب صدر چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے ،ہم ایسی کارروائیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں ہم عمران خان کے وژن کے مطابق حقیقی آزادی کی جنگ لڑتے رہے گے۔