پرائمری سکول ساؤوال اور گرلز ایلیمنٹری سکول چک دنیال میں سالانہ رزلٹ کی تقریبات کا انعقاد

0

پنڈدادنخان: گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ساؤوال اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک دنیال میں سالانہ رزلٹ تقریب میں انعامات تقسیم کیے گئے، اعلی کارکردگی دکھانے والے بچوں کوپرنسپلز نے انعام دیئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم مرکز گجر میں سالانہ رزلٹ کی تقریب منعقد کی گئی، مہمان خصوصی جاوید اقبال اور بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی اعلی کارکردگی دکھانے والے بچوں کو پرنسپل نے انعام دیئے اور بچوں میں مفت کتابیں بھی دی گئی۔

گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک دنیال میں بھی سالانہ رزلٹ کے سلسلہ میں تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس کی مہمان خصوصی سکول کونسل کے سینئر ممبر وحیدہ تھی، اس تقریب میں سکول کی طالبات کے والدین سمیت سکول کونسلر کے نمائندگان نے شرکت کی، مہمان خصوصی کی سکول کے ساتھ محبت،کاوش اور عقیدت کا اعتراف کیا اور خراج عقیدت پیش کیا، مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

سکول کی ہیڈ مسٹریس نے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل اور سرمایہ ہیں ان کی تعلیم و تربیت ہمارا اولین فریضہ ہے، والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ مستقبل میں یہ بچے اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بن سکیں۔

تقریب کے اختتام پرسکول کے ہیڈ مسٹریس نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب کا اختتام قومی ترانے اور وطن عزیز کی سلامتی کی دعا پر ہوا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.